طیارے میں وزن زیادہ،پائلٹ نے19مسافروں کواتاردیا

Jul 12, 2023 | 04:29 AM

ایک نیوز:برطانوی ایئر لائن نے 19 مسافروں کو ٹیک آف کیلئے طیارے کا وزن زیادہ ہونے کے باعث طیارے سے اُتار دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لانز روٹ سے لیورپول اُڑان بھرنے والے برطانوی ایئر لائن نے ٹیک آف کیلئے طیارے کا وزن زیادہ ہونے کے باعث 19 مسافروں کو طیارے سے اُتار دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلائٹ کو 09:45 پر ٹیک آف کرنا تھا تاہم موسم کی خراب صورتحال اور وزن کی وجہ سے ٹیک آف میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہوگئی۔
5 جولائی کو پیش آنےوالے اس واقعے میں مسافروں سے کہا گیا کہ وہ رضاکارانہ طور پر”طیارے سے اُترنے کا فیصلہ کرلیں“، جس کے بعد طیارے نے 11:45 پر اُڑان بھری۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں پائلٹ کو جہاز میں موجود مسافروں کو صورتحال بتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو، جو بظاہر اسی پرواز میں سوار ایک مسافر نے ریکارڈ کی، جس میں پائلٹ کو صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے 20 مسافروں سے رضاکارانہ طور پر طیارے سے اُترنے کی درخواست کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ایئر لائن نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی کہ 19 مسافروں نے موسم کی خراب صورتحال کے باعث لانزروٹ سے لیورپول کیلئے رضاکارانہ طور پر اُڑان نہ بھرنے کا فیصلہ کیا جنہیں اگلے فلائٹ سے روانہ کیا گیا۔ 

مزیدخبریں