ٹک ٹاک پر”بسترپرپڑےرہنے“کاٹرینڈ،ماہرین نےخبردارکردیا

Jul 12, 2023 | 04:21 AM

ایک نیوز:ٹک ٹاک پر”بسترپرپڑے رہنے“کا ٹرینڈ چل نکلا ہے جس میں لوگ دن کا زیادہ تروقت بستر پر صرف کر رہے ہیں جسے”بیڈ روٹنگ“ کا نام دیا گیا ہے۔
وائرل ہونے والے ٹِک ٹاک رحجان میں ہزاروں لاکھوں افراد نے اپنی ویڈیو اورتصاویر پوسٹ کی ہیں۔ وہ بسترپر بیٹھے بیٹھے کھانا کھارہے ہیں، ٹی وی دیکھ رہے، کتاب پڑھ رہے ہیں یا پھر لیپ ٹاپ پرسکول یا کالج کا کام کررہے ہیں لیکن بستر سے نیچے نہیں اترتے۔
ماہرین نے خبردارکیا ہےکہ یہ کوئی اچھا کام نہیں کیونکہ اس سےجسمانی اوردماغی عارضے لاحق ہوسکتے ہیں۔ یہ ٹرینڈ ”#bedrot“ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ چل رہا ہے اورغیرمعمولی طورپرمقبول ہورہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس عمل سے نوجوانوں کی نیند شدید متاثرہوسکتی ہے اوراس کے اثرات مہینوں پرمحیط ہوسکتے ہیں۔
اسی ٹرینڈ کے تحت لوگ مختلف فلموں یا ڈراموں کے سیزن لگاتاردیکھتے ہیں اوربستر میں بیٹھے بیٹھے کھاتے اورپیتے دکھائی دیتے ہیں۔اس کے علاوہ دوستوں سے فون پرطویل دورانئے کی باتوں میں وقت ضائع کررہے ہیں۔

مزیدخبریں