گیس لیکج ،حادثات میں کمی لانےکیلئےانوکھاآلہ تیار

گیس لیکج ،حادثات میں کمی لانےکیلئےانوکھاآلہ تیار
کیپشن: A unique device is ready to reduce gas leakage, accidents

ایک نیوز:کوئٹہ کے طالب علموں نے گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکوں اور حادثات کو کم کرنے کیلئے انوکھا آلہ تیار کر لیا۔ ڈیوائس کی مدد سے گیس کے اخراج کو بروقت روکا جا سکے گا۔
تفصیلات کےمطابق ہر سال ملک بھر میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے حادثات میں سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں لیکن اب ان جانوں کے ضیا کا تدارک ممکن ہوسکے گا کیونکہ کوئٹہ کے نوجوانوں نے گیس لیکج کے باعث ہونے والے حادثات کے رو ک تھام کا حل ڈھونڈ نکالا۔
کوئٹہ کی نجی یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے 3 طالب علموں نے ایسا آلہ بنایا ہے جو گیس لیکج سے نہ صرف صارفین کو آگاہ کرے گا بلکہ اس کی روک تھام بھی کرے گا۔
طالب علموں کا کہنا ہے کہ یہ مشین گھر کے کسی بھی کمرے، کچن کے گیس کنکشن میں باآسانی لگائی جاسکتی ہے، گیس لیکج کی صورت میں ڈیوائس الارم بجاتے ساتھ ہی مین وال بند کر دیگا۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کمپنی کو پروجیکٹ بھجوا دیا گیا ہے۔ سرپرستی ہو تو اسے بڑے پیمانے پر پھیلایا جاسکتا ہے۔
ڈیوائس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ موبائل ایپ اس کمرے یا جگہ کی نشان دہی بھی کرے گی جہاں سے گیس لیک ہو رہی ہوگی۔