سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر سعودی عرب کا سخت رد عمل

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر سعودی عرب کا سخت رد عمل
کیپشن: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر سعودی عرب کا سخت رد عمل

ایک نیوز :سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف سعودی عرب نے بھی سخت رد عمل دیا ہے ۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ایسے واقعات کو کسی بھی جواز کے ساتھ قبول نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کےمطابق قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعے کے حوالے سے انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ رواں برس کے دوران قرآن پاک کے نسخوں کو جلانے اور انکی بے حرمتی کے واقعات افسوس ناک ہیں اور جس طرح عالمی برادری کی جانب سے ان واقعات کی مذمت کی گئی ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بین الاقوامی اداروں کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا ہونگے تاکہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ مل سکے ۔

سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کی اہمیت ایک اخلاقی قدر ہونی چاہئیے جو لوگوں کی درمیان بقائے باہمی کو فروغ دے نہ کہ نفرت اور ثقافتی اور تہذیبی تصادم کو پھیلانے کا سبب بنے اور سعودی عرب انسانی حقوق کے مطابق مذہبی منافرت کا مقابلہ کرنے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کی جانب سے مجوزہ قرارداد کی منظوری کا منتظر ہے جو منافرت کو ختم کرے اور جس کے ذریعے تشدد، انتہا پسندی ،نسل پرستی اور نفرت کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔