پیزا ڈیلیوری بوائے سے گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی

Jul 12, 2022 | 22:33 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:اسلام آباد،تھانہ کورال کی حدود میں پیزا ڈیلیوری بوائے سے گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی
شریف آباد کے علاقہ میں ڈیرے پر 20 سالہ پیزا ڈیلیوری بوائے کو احمد گوگی نامی ملزم نے ساتھی کی موجودگی میں زیادتی کا نشانہ بنایا
زیادتی کا شکار کرنے کے دوران ملزمان نوجوان کی وڈیو کال پر نامعلوم افراد کو وڈیو دکھاتے رہے
ملزمان دوران زیادتی دھمکیاں دیتے رہےشریف آباد ہمارا علاقہ ہے تم پیزا ڈیلیور کرنے کے لیے علاقے میں آئے ہی کیوں ہو.
پیزا بوائے کو زیادتی کا شکار کرنے برہنہ وڈیو کال پر دکھانے کے دوران تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں
پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،متاثرہ پیزا ڈیلیوری بوائے کا میڈیکل کروا کر کیس کی تفتیش کی جائے گی، پولیس
واقعہ کا مقدمہ تھانہ کورال میں درج کر لیا گیاہے، پولیس
زیادتی کرنے والے ملزمان اور ان کی غنڈہ گردی میں سہولت کاری کرنے والوں کو فوری گرفت میں لیں گے، ڈی آئی جی آپریشن
کوئی علاقہ کسی کا نہیں، کسی صورت کسی ظالم کی بربریت جاری نہیں چھوڑی جاے گی،ڈی آئی جی آپریشن
سینیئر افسران موقع پر موجود ہیں، متعلقہ حکام کو ملزمان فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی گئی، ڈی آئی جی آپریشن
مزیدخبریں