2 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ہوجائےگا: مریم

Jul 12, 2022 | 22:07 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:جھنگ،پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ دو دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔



اٹھارہ ہزاری میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ جھنگ کی عوام نے اپنی محبتیں نچھاور کر کے میرے دل جیت لیے، آپ جانتے ہو نہ شہباز شریف کو مشکل فیصلہ کس وجہ سے کرنا پڑا، آئی ایم ایف سے کیے معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانا پڑیں، جو مشکل فیصلے ہونے تھے ہو گئے اب روز اچھی خبریں آئینگی، آج شہباز شریف نے سمری منگوا لی، اگلے دو دن میں شہباز شریف پٹرول سستا کرنے کا اعلان کرینگے، پنجاب میں کوئی خوشحالی لائے تو وہ نواز شریف لائے گا۔ کہتا ہے کہ انہوں نے اپنی نسلیں تیار کر رکھی ہیں، ہاں خدمت کے لیے نسلوں کی نسلیں تیار ہیں ، حمزہ شہباز نے پنجاب والوں کو سو یونٹ مفت بجلی دیئے مگر عمران اس کے خلاف عدالت چلا گیا۔




ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سی پیک بنایا عمران خان نے پنجاب میں جی پیک بنوایا، پنجاب کا پیسہ لوٹ کر بنی گالہ پہنچایا گیا، مفت بجلی آتی ہے عمران خان روتا ہے، پنجاب تمہیں ووٹ نہیں دے گا، اب رو رہا ہے آج کہہ رہا تھا دھاندلا ہوا ہے، پنجاب پر بشریٰ بی بی کا جادو ٹونا نہیں چلے گا، سترہ جولائی کو پنجاب میں جیتیں گے شیر دھاڑے گا، فتنہ خان تم نے ملک کو سری لنکا بنانے کی پوری تیاری کی، اس کی ذہنی حالت پر مجھے ترس آتا ہے۔اگلا پورا سال جھنگ کی خدمت جی جان سے کریں گے۔

اس سے قبل گوجرہ موڑ اور چنیوٹ موڑ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی محبت میں آج پورا جھنگ سڑکوں پر نکل آیا ہے، 17 جولائی کو نواز شریف کا شیر پی پی 127 سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا، عمران خان نے عوام کو بشریٰ بی بی کے سوا کچھ نہیں دیا، وزیراعظم جلد عوام کیلئے بہت بڑا ریلیف پیکیج دینے جا رہے ہیں، ملک کی ترقی اور خوشحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عوام نے اپنی محبت کا اظہار کر دیا ہے اور آج کے جم غفیر نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ جھنگ میں جگہ جگہ نواز شریف کی محبت میں لوگ نکلے اور جگہ جگہ استقبال کیا گیا۔ عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ 17 جولائی کو ایک مرتبہ پھر شیر دھاڑے گا اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسلم بھروانہ کامیاب ہوں گے۔



ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ میرا جھنگ کے عوام سے وعدہ ہے کہ جب تک ترقی نہیں ہوگی ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے، پی پی 127 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائیں گے اور 17 جولائی کو مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بزرگ اور نوجوان گھروں میں نہیں بیٹھیں گے بلکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو کامیاب کرائیں گے۔ اڑھائی ماہ میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب کے چھوٹے صارفین کیلئے 100 یونٹ بجلی مفت کرنے کا اعلان کیا اور وزیراعظم شہباز شریف ایک بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان جلد کرنے جا رہے ہیں۔ اب مشکل وقت گزر گیا اور خوشخبریاں آنا شروع ہو گئی ہیں، ملکی ترقی اور خوشحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اس موقع پر حلقہ پی پی 127 کے امیدوار محمد اسلم بھروانہ نے حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ وعدہ ہے جب تک یہاں ترقی نہیں آئے گی آرام سے نہیں بیٹھیں گے، عمران خان کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہوتی، یہ ایک خاتون کو پھر پنجاب پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے۔ آدھے لوگ کہہ رہے ہیں عمران خان جھوٹا ہے، عمران خان کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہوتی، عمران خان چور بھی ہے اور جھوٹا بھی ہے۔ مشکل وقت گزر گیا ، اب روز خوشخبریاں آئینگی، آج شام کو شہباز شریف عوام کو بہت بڑا ریلیف دینے جا رہے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت گزر چکا، آنے والا وقت عوام کیلئے خوشخبریاں لے کر آئے گا، موسمی صورتحال کے باوجود عوام کا جم غفیر محمد نواز شریف سے عوام کی محبت کا عکاس اور مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا مظہر ہے، ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں پنجاب کی ترقی کے مخالفین، نااہلی اور مہنگائی سے ہے، 17 جولائی کا سورج نواز شریف کے امیدوار محمد اسلم بھروانہ کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔ مشکل وقت گزر چکا ہے، آنے والے وقت عوام کیلئے خوشخبریاں لے کر آئے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور اب عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں، ان شاء اﷲ جلد وزیراعظم شہباز شریف عوام کیلئے ایک بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔ گوجرہ اور جھنگ کے عوام اگر مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا عمران خان سے نہیں بلکہ مہنگائی، بے روزگاری، نااہلی اور پنجاب دشمنی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش اور حبس کے باوجود کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت پر خوشی ہوئی، پارٹی کارکنوں اور شہریوں کا جم غفیر عوام کی محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا مظہر ہے، ان شاء اللہ 17 جولائی کو شیر ایک بار پھر آ رہا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ جھنگ کی ترقی کیلئے شیر کو کامیاب کرائیں، عوام کی قسمت بدلنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


مزیدخبریں