رپورٹ کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی آج اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ پر پوسٹ کی گئی اپنی اورملالہ کی دو تصاویر کے ساتھ عصر نے لکھا ہے میری زندگی کے حاصل سب سے زیادہ پر لطف ، سمجھدار اور خوبصورت شخصیت کو سالگرہ مبارک ہو۔ جہاں بھی داخل ہوتی ہو وہیں اجالا ہوجاتا ہے اور مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں اس اجالے کو قریب سے دیکھتا ہوں۔
یادرہے آج کے دن ملالہ نے اقوام متحدہ میں صنفی تفریق کے خلاف اثر انگیز تقریر کی تھی جس کے بعد اقوام متحدہ نے اس دن کو ملالہ ڈے قرار دے دیا۔
10 اکتوبر 2014 کو ملالہ کو بچوں اور نوجوانوں کے حق تعلیم کے لیے جدوجہد پر نوبل انعام برائے امن دیا گیا، 17 سال کی عمر میں ملالہ یہ اعزاز پانے والی دنیا کی سب سے کم عمر شخصیت ہے۔
Happy birthday Jani mun.@Malala ????
— Ziauddin Yousafzai (@ZiauddinY) July 12, 2022
You were born at dawn.
Your birth brought a light to Toor Pekai and I.
You are the morning star in our lives… keep rising and keep shining. آمین pic.twitter.com/7DHMaMBYzn