جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ کےقائم مقام چیف جسٹس مقرر

Jul 12, 2022 | 16:17 PM

Hasan Moavia
ایک نیوز نیوز: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے جسٹس عامر فاروق سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔ حلف برداری کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ تقریب تلاوت کلام پاک کے بعد جسٹس عامر فاروق نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا۔
واضع رہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کے بیرون ملک روانہ ہونے پر جسٹس عامر فاروق قائم مقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا ہے۔ ہائی کورٹ ججز، جوڈیشل افسران، وکلا کے نمائندے اور کورٹ رپورٹرز نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ 25 اگست تک تعطیلات پر بیرون ملک ہوں گے۔ جس وجہ سے جسٹس عامر فاروق 12 جولائی سے 25 اگست تک قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سر انجام دیں گے۔
مزیدخبریں