عمران خان دریا خان میں آج شام جلسے سے خطاب کریں گے

Jul 12, 2022 | 16:17 PM

Hasan Moavia
ایک نیوز نیوز: سابق وزیر اعظم عمران خان 12 جولائی بروز منگل کو ڈیرہ غازی خان کے قصبہ دریاخان کے حلقے پی پی 90 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں آج شام ریلوے گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق دریاخان میں جلسہ کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کنٹینرز لگا کر سٹیج کو تیار کیا گیا ہے۔ سٹیج کے ارد گرد حفاظتی آہنی دیوار لگائی گئی ہےجبکہ اردگرد میں موجود تمام مارکیٹیں بند کروا دی گئی ہیں۔
واضع رہے کہ عمران خان نے کزشتہ روز مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتخابی جلسے سے خطاب کیا تھا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 26 سال قبل میں نے چند لوگوں سے یہ جماعت شروع کی تھی اور آج پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ میں ٹیم کو گراؤنڈ میں ہمیشہ یہی کہتا تھا ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے آپ نے بس آخری گیند تک مقابلہ کرنا ہے۔ پیسہ، پولیس اورجو مرضی کر لیں لیکن جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے یہاں ملک کے ڈاکوؤں کو وزیراعظم بنا دیاہے۔ گھرگھرجا کرآپ ایک پیغام دیں یہ الیکشن نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔ امریکا میں کوئی شخص ضمانت پر ہو تو چپڑاسی نہیں بن سکتا ہے اور یہاں پر ڈاکو کو وزیراعظم بنا دیاہے۔ ہم نے چوروں اور خاص طور پر لوٹوں کو الیکشن میں شکست دینی ہے۔

مزیدخبریں