ضمنی انتخابات: مریم نوازشریف آج گوجرہ اور چنیوٹ موڑ پر خطاب کرینگی

ضمنی انتخابات: مریم نوازشریف آج گوجرہ اور چنیوٹ موڑ پر خطاب کرینگی
ایک نیوز نیوز: جھنگ میں ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں آج نون لیگ پاور شو کرے گی، نائب صدر مریم نواز ریلی کی قیادت کریں گی۔
نون لیگ کا آج جھنگ میں جلسہ ہو گا۔ مریم نواز ریلی کی قیادت کے دوران گوجرہ اور چنیوٹ موڑ پر خطاب کریں گی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ ‏مریم نواز شریف آج جھنگ میں انتخابی ریلیوں اور جلسوں سے خطاب کریں گی وہ آج جھنگ پی پی 125، 127 پہنچیں گی۔
‏مریم نواز شریف پینسرہ انٹر چینج M 4، پی پی 127 گوجرہ موڑ میں استقبالیہ سے خطاب کریں گی ۔ اس حوالے سے مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف مدھانی جٹ، چنیوٹ موڑ پر خطاب کریں گی۔ ‏مریم نواز شریف جامعہ چوک سے ہوتے ہوئے علی آباد، پی پی 125 پہنچیں گی اور ملوآنہ موڑ پر عوام اور کارکنان سے خطاب کریں گی۔مریم نواز شریف ہیڈ تریموں سے اٹھارہ ہزاری پہنچیں گی اور عوام سے خطاب کریں گی ۔
مہر ثقلین انور سپرا سابق ایم پی اے کا اس حوالےسے بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ نائب صدر مریم نواز حلقہ 125 اور حلقہ 127 میں کسی جگہ بھی جلسہ میں شرکت نہیں کرینگی بلکہ ریلی کی شکل میں پورے حلقے میں جائیں گی. مریم نواز کو پینسرہ چراغاں آباد انٹر چینج سے ریلی کے زریعے لایا جائے گا۔