سپین میں گرمی نے 40 سالہ ریکارڈ توڑ دیے

Jul 12, 2022 | 11:17 AM

Hasan Moavia
ایک نیوز نیوز: اسپین میں گرمی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ 40 سال میں پہلی مرتبہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی افریقہ کی جانب سے چلنے والی گرم ہوائیں کی وجہ سے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ سمیت کئی دیگر شہروں میں بھی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ ہیٹ ویو کے مسلسل دوسرے روز کے بعد گرمی سے بے حال شہریوں نے پارکوں اور ساحل سمندر کا رخ کر لیا۔ گرم موسم کے باعث شہری پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کررہے ہیں۔
مزیدخبریں