حکومت کا دوبارہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانے کا اعلان

Jul 12, 2021 | 15:24 PM

admin
اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کوروناکیسزمیں اضافہ ہورہاہے،سمارٹ لاک ڈاؤن کا دوبارہ سے استعمال کیاجائےگا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاط لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں گے اور سیاحتی مقامات پر جانے کے خواہش مند افراد کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہو گا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں کورونا ویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں اور لوگ کورونا ویکسین لگوانے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ عید پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے جبکہ کورونا ایس او پیز پر عمل کے لیے پاک فوج کی مدد بھی لی جاسکتی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ احتیاط سے ہی کورونا کی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
مزیدخبریں