بارشی پانی کے نکاس میں غفلت برداشت نہیں کروں گا: وزیر اعلیٰ پنجاب

Jul 12, 2021 | 12:34 PM

admin
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارشوں کے باعث واسا اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہوناچاہئے۔ بارشی پانی کے جلد نکاس میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔نکاسی آب کے کام کو بارش کے دوران اور بارش کے بعد بھی جاری رکھا جائے۔ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہوناچاہئے۔ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں۔واساز، انتظامی اور ٹریفک پولیس کے حکام فیلڈ میں موجود رہیں۔ ہر علاقے میں بارش اور نکاسی آب کے انتظامات کا خود جائزہ لے ریا ہوں۔



مزیدخبریں