وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔نکاسی آب کے کام کو بارش کے دوران اور بارش کے بعد بھی جاری رکھا جائے۔ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہوناچاہئے۔ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں۔واساز، انتظامی اور ٹریفک پولیس کے حکام فیلڈ میں موجود رہیں۔ ہر علاقے میں بارش اور نکاسی آب کے انتظامات کا خود جائزہ لے ریا ہوں۔