تفصیلات کے مطابق لاہور میں تیز بارش اور ٹھنڈی ہوا چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جس کے بعد شہر کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب گئے ۔ سب سے زیادہ بارش فرخ آباد 52 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی لکشمی چوک میں 30 ملی میٹر، گلشن راوی 27.5ملی میٹر ، پانی والا تالاب 27، سمن آباد 20، مغلپورہ 19 ، گلبرگ 15.5، چوک ناخدا 15، جوہر ٹاون 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ جمعرات تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
دوسری جانب موسلا دھار بارش سے کئی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا ۔ تیز بارش کے بعد شہر کی گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں اور شہر میں نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر شہروں کو پریشانی سے دوچار ہونا پڑا، پانی دو فٹ تک ہونے کی وجہ سے گاڑیاں موٹرسائیکل رکشہ پانی میں پھنس گئے، جبکہ بارش شروع ہوتے ہی بجلی کے فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی بند ہوگئی۔