ویب ڈیسک:کراچی گلشن غازی میں گھر میں آتشزدگی ،شیرخوارجڑواں بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کو اتحاد ٹاؤن کے علاقے بلدیہ گلشن غازی احسان محلہ گلی نمبر 10 میں قائم مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کو اپنی لپٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے دوران گھر میں موجود 2 کمسن بھائی اور ایک نوجوان پھنس گئے، واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں، اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن امتیاز احمد نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے کا بتایا گیا ہے اور جب آگ بھڑکی تو گھر میں موجود 2 کمسن جڑواں بھائی ڈیڑھ سالہ عباس اور جواد اور ان کے گھر آیا ہوا رشتے دار 23 سالہ علی نواز گھر کے اندر ہی پھنس گئے اور انھیں باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا جس کے نتیجے میں تینوں جھلسنے اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
کراچی، گھر میں آتشزدگی، شیرخوارجڑواں بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
Jan 12, 2024 | 23:25 PM