ایک نیوز :مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کے مابین لاہور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے۔
ذرائع کے مطالبق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت آئی پی پی کو لاہور سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست مل گئی۔
آئی پی پی کے عون چودھری این اے 128،این اے 117 سے عبدالعیم خان عقاب کے نشان سے انتخاب لڑیں گے۔
پی پی 149 سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری شہباز مضبوط امیدوار تھے۔
آئی پی پی اور ن لیگ ن سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا تاحال باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان خاموش سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پا گئی ۔
استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین کی جانب سے این اے 149 ملتان کے لیے ٹکٹ جمع کرا دیا گیا ۔
کوآرڈینیٹر ٹو جہانگیر ترین اظہر کملانہ نے آر او آفس میں ٹکٹ جمع کرایا
جہانگیر ترین کی این اے 155 اور پی پی 227 لودھراں سے ٹکٹ کل جمع کرانے جانیکا امکان ہے۔