اضافی چٹنی مانگنے پردکاندار کا گاہک پر حملہ 

اضافی چٹنی مانگنے پردکاندار کا گاہک پر حملہ 
کیپشن: اضافی چٹنی مانگنے پردکاندار کا گاہک پر حملہ 

ویب ڈیسک :بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں گاہک کو موموز کے ساتھ اضافی چٹنی مانگنا مہنگا پڑگیا، دکاندار نے چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

بھارت کے شہر دہلی کے علاقے شاہدرہ میں سندیپ نامی شہری موموز کھانے گیا جہاں معمولی سی بات پر اس کا دکاندار سے جھگڑا ہوگیا، سندیپ نے موموز آرڈر کئے جس کے ساتھ اسے کم مقدار میں چٹنی فراہم کی گئی، اس نے اضافی چٹنی کا مطالبہ کیا تو دکاندار نے انکار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق جھگڑا اس قدر بڑھا کہ دونوں میں تلخ کلامی ہوئی، دکاندار نے چاقو کے وار سے سندیپ کا چہرہ زخمی کردیا اور دکان چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق موقع پر موجود لوگوں نے زخمی گاہک کو اسپتال منتقل کیا، جہاں سندیپ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس نے دکاندار کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کردی۔