ایک نیوز :لاہورہائیکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ کے 3رکنی بینچ نےرہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کے کاغذات مزدگی الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے مسترد کرنے کیخلاف درخواست پرسماعت کی۔
صنم جاوید کے وکیل کا دلائل میں کہنا تھا کہ مشترکہ اکاؤنٹ پر اعتراض عائد کیاگیا۔ایکٹ میں ترمیم کی گئی مگر اکاؤنٹ کے حوالے سے ابھی تک گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا۔
وکیل ایکشن کمیشن کاکہنا تھا کہ قانون کے مطابق امیدوار کا اپنا اکاؤنٹ ہونا چاہیے۔امیدوار اپنا بینک اکاؤنٹ دینے کا پابند ہے ۔
فاضل جج نے استفسار کیا کہ آپ نے اپھی تک یہ ترمیم شائع نہیں کی ۔
وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ترمیم شائع ہوچکی حتیٰ کہ کتابوں میں بھی چھپ چکی ہے ۔قانون کے مطابق اب جوائنٹ اکاؤنٹ قابل قبول نہیں۔امیدوار اس اکاؤنٹ کے بغیر الیکشن اخراجات دوسرے اکاؤنٹ سے نہیں کر سکتا۔ ہر امیدوار اپنے اخراجات کی ڈیکلریشن دینے کا پابند ہے ۔اگر امیدوار ایسا نہ کرے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے ۔
عدالت نے استفسار کیا کہ جوائنٹ اکاؤنٹ سے جو اخراجات ہورہے ہیں کیا اسے الیکشن کا خرچ تصور نہیں کیا جا سکتا ۔
وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ایسا نہیں کیونکہ جوائنٹ اکاؤنٹ سے متعلق امیدوار کہہ سکتا ہے کہ کسی اور نے اخراجات کئے۔