ویب ڈیسک :آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر بگ بیش لیگ کے میچ میں شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر پر گراؤنڈ میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وارنر اپنے بھائی کی شادی میں شریک تھے جہاں سے بذریعہ سڑک یا دوسرے راستے کا استعمال کرتے ہوئے وقت پر گراونڈ پہنچنا ممکن نہیں تھا، اس لیے انہوں نے سڈنی کی فضاوں میں اڑتے ہوئے بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچنے کا فیصلہ کیا ۔
سوشل میڈیا پر ان کی بذریعہ ہیلی کاپٹر آمد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہیں اور شائقین محظوظ ہو رہے ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ کا ہیلی کاپٹر انتہائی شاندار انداز میں گراونڈ میں لینڈ کرتاہے اور ڈیوڈ وارنر اتر کر پولین کی طرف جاتے ہیں اور سامنے سے کیمرہ مین سمیت انتظامیہ کے لوگ انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ۔
ڈیوڈ وارنر کیلئے بھائی کی شادی میں شرکت بھی ضروری تھی اور اپنی ٹیم تھنڈرز کیلئے وقت پر گراونڈ پہنچا بھی لازمی تھا ، ان کی ٹیم کا میچ آج سٹیوسمتھ کی سکسرز کے ساتھ تھا ۔
ہیلی کاپٹر پر گراونڈ آمد پر ڈیوڈ وارنر کا کہناتھا کہ ’’ سڈنی کو اوپر سے دیکھنا ایک اچھا تجربہ تھا ، مجھے اپنے بھائی کو ایملی سے شادی میں خوش دیکھ کر اچھا محسوس ہوا، امید ہے کہ آج میں بورڈ پر کچھ رنز سجا سکوں گا ۔