ایک نیوز :پاک بحریہ کی جانب سے مشق سی گارڈ 24 کے سمندری مرحلے کا شمالی بحیرہ عرب میں انعقاد کیاگیا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-12/news-1705065527-8978.mp4
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے بحری جہاز، ہیلی کاپٹرز اور اسپیڈ بوٹس نے حصہ لیا۔ مشق میں انسداد بحری قزاقی و منشیات، سرچ اینڈ ریسکیو اور جہاز پر بورڈنگ آپریشنز کا عملی مظاہرہ ہوا۔ مشق کے دوران سمندر میں موجود منشیات و ممنوعہ اشیاء سے لدی مشتبہ بوٹ، ہائی جیک کیا ہوا بحری جہاز اور سمندر میں گرے ماہی گیر کو بچانے کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔مشق کا بنیادی مقصد جے ایم آئی سی سی (JMICC)کے پلیٹ فارم سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کو فعال اور کوآرڈینیشن کو بہتر بناناہے۔
ترجمان کے مطابق مشق سی گارڈ کا سی فیز 10 سے 13 جنوری تک جاری رہے گا۔ پی این ایس بلوچستان پر موجود میڈیا کی بڑی تعداد نے سی فیز کی مختلف مشقوں کامشاہدہ کیا۔