ایک نیوز :پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر 75 پیسے سستا ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 36 پیسے رہا۔گزشتہ روز ڈالر 2 پیسے سستا ہوا اورکاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 11 پیسے تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کا بھاؤ 44 پیسے کم ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 281 روپے 50 پیسےکا ہوگیا۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 24 پیسےکم ہوکر 281 روپے 94 پیسے تھا۔
دریں اثناپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 20 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 637 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 363 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 135 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 216 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ مارکیٹ میں 61 کروڑ 48 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت 16 ارب 41 کروڑ سے زائد کی ہوگئی ۔