آج پی ٹی آئی وکیل نے تسلیم کرلیامیں بانی رکن ہوں،اکبر ایس بابر

Jan 12, 2024 | 17:33 PM

ایک نیوز :اکبر ایس بابر کاکہنا ہےکہ آج سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے وکیل نے تسلیم کیا کہ میں بانی رکن ہوں۔

تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ میں انٹراپارٹی الیکشن پرسماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔میں تحریک انصاف بنانے والوں میں شامل ہوں جس کو تسلیم کیا گیا۔پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا ورکرز کے  تابع ہونا ا اس کے قیام کے وقت لکھا گیا۔وقت کے ساتھ پی ٹی آئی بد سے بدتر ہوتی گئی۔اب ایک قبضہ گروپ نے پی ٹی آئی پر قبضہ کیا ہوا ہے۔آپ کے پاس ڈیڑھ برس تھا آپ نے انٹرا پارٹی انتخاب کیوں نہیں کرائے۔میں یکم دسمبر کو پارٹی آفس گیا اور کاغذات نامزدگی مانگے۔

اکبر ایس بابر کاکہنا تھا کہ 2014 میں میں نے فارن فنڈنگ کیس کیا۔اللہ نے مجھے سرخرو کیا ۔ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیاجاتا رہا لوگوں نے اپنے منہ سے سچ سن لیا۔آج ان حالات کا ذمہ دار میں نہیں بلکہ پی ٹی آئی میں موجود قبضہ گروپ ہے۔اگر سرجری کامیاب ہوئی تو آج کا مریض تحریک انصاف توانا ہو جاے گا۔

مزیدخبریں