عام انتخابات سے پہلےسندھ میں ایک نیا بحران سر اٹھانےکو تیار 

Jan 12, 2024 | 17:31 PM

ایک نیوز :عام انتخابات سے پہلےسندھ میں ایک نیا بحران سر اٹھانےکو تیار ہے ،الیکشن ڈیوٹی کیلئےسندھ میں پولیس کو نفری کی کمی کا سامناہے ۔

تفصیلات کےمطابق پولیس نےسندھ حکومت سے15 ہزار اضافی اہلکاروں کامطالبہ کردیا،پولیس کی جانب سے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا گیا۔پولیس کوپولنگ اسٹیشن پر تعیناتی کیلئے خواتین اہلکاروں کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس کےپاس صرف دوہزارخواتین اہلکار ہیں جو ناکافی ہیں،مزید دو ہزار خواتین اہلکاروں کی ضرورت ہے کمی کو پورا کرنے کیلئے لیڈیز ہیلتھ ورکرز کی خدمات لی جاسکتی ہیں ،لیڈیزہیلتھ ورکرز کی خدمات لینے سے پہلے ان کی ٹریننگ کرائی جائے گی،گزشتہ عام انتخابات میں پولیس نے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کو ہائرکیاتھا ۔

ذرائع کےمطابق اس بار پرائیویٹ سکیورٹی گارڈزکمپنی نے گارڈز دینے سے انکار کردیا ،گزشتہ عام انتخابات میں پرائیویٹ کمپنیز کو گارڈز کی خدمات کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں  تھیں۔

مزیدخبریں