ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک سٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہے،آرمی چیف

Jan 12, 2024 | 17:08 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا ہے کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کامنصوبہ  قومی اور سٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-12/news-1705061332-5371.mp4

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے دوسرے چیپٹر کا افتتاح کیا

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا۔ائیر چیف نے این اے ایس ٹی پی سلیکان منصوبے کے خدو خال بیان کئے۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں تربیتی امور اور شہداء کے ورثا  و فوجی جوانوں کی فلاح وبہبود کے اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہنا ہے کہ نوجوان اور آنے والی نسلوں کے لئے این اے ایس ٹی پی بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔این اے ایس ٹی ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کا عمل تیز کرتے ہوئے خود انحصاری کے حصول کا باعث بنے گا۔

مزیدخبریں