ایک نیوز:تحریک انصاف تاحال پارٹی ٹکٹ جاری نہ کرسکی،پارٹی ٹکٹ جاری نہ کرنے کی اندرونی کہانی ایک نیوز سامنے لے آیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے ذاتی طور امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ بھجوانے کا عمل شروع کر دیا،پی ٹی آئی پارٹی ٹکٹ مجوزہ امیدوار کو ملنے کے بعد لسٹ ویب سائٹ پر جاری کرے گی۔
ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے ٹکٹ جاری کیا جا رہا ہے،کچھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہے،جونہی عدالتوں سے فیصلے ہونگے ٹکٹ متعلقہ امیدوار کو جاری کردیا جائے گا۔