عمران خان کےکاغذات نامزدگی مسترد کرنےکااقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

عمران خان کےکاغذات نامزدگی مسترد کرنےکااقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: عمران خان کےکاغذات نامزدگی مسترد کرنےکااقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

ایک نیوز: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا معاملہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آئینی درخواستوں پر عائد اعتراضات دور کر دیئے گے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلا کے ذریعے درخواست دائر کی ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر اور ایپلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کاغذات نامزدگی منظور کر کے الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل نےبانی چیئرمین پی ٹی آئی کی لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی تھی۔لاہور ہائیکورٹ اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا، اپنے فیصلے میں ایپلیٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

اپیلٹ ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سابق وزیراعظم سزا یافتہ ہیں جس کی بنیاد پر وہ الیکشن لڑنے کے لیے نا اہل ہوچکے ہیں جب کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ کا تعلق بھی این اے 122 سے نہیں ہے۔