مولانا فضل الرحمٰن و ایمل ولی پر خودکش حملےکامنصوبہ ناکام، دہشتگرد گرفتار

Jan 12, 2024 | 14:15 PM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی نے پشاور کے علاقے متنی سے 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کیا ہے، دہشت گردوں نے مولانا فضل الرحمٰن اور ایمل ولی پر خودکش حملہ کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی نجم الحسنین لیاقت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ علاقہ متنی سےگرفتار خودکش حملہ آور کی شناخت عادل خان کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر اس کے دوسرے ساتھی طاہر کو اچینی سے گرفتار کیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق داعش خراسان سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو نشانہ بنانا تھا۔

نجم الحسنین نے یہ بھی بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت بعض مقامات کی ریکی بھی کی تھی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-12/news-1705050926-2268.mp4

مزیدخبریں