ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 13 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کے معاملے پر محفوظ کیا گیا فیصلہ الیکشن کمیشن نے سنا دیا۔
الیکشن کمیشن نے جاری فیصلے میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا رویہ غیر سنجیدہ تھا۔
الیکشن کمیشن نے 2 پارٹیوں کے انٹرا پارٹی انتخابات قبول جبکہ 13 کے مسترد کر دیے۔
الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے پاکستان کی انٹرا پارٹی تفصیلات قبول کر لیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعیت علمائے پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے آل پاکستان منارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان، بہالپور نیشنل عوامی پارٹی کو ڈی لسٹ کر دیا۔
کمیشن کی جانب سے سب کا پاکستان، پاکستان امن کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ کو بھی ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اورنظامِ مصطفیٰ پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کر دیا۔