ایک نیوز: صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظور کیا۔
نوٹیفکیشن وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ استعفیٰ 11جنوری سے منظور ہوا ہے،صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزرات قانون نے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔
سینئر ترین جج جسٹس اعجازالاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوایا تھا جس کی ایوان صدر نے موصول ہونے کی تصدیق کی تھی، جسٹس اعجازالاحسن نے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔
سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس کیلئے جسٹس اعجازالاحسن کا نام سب سے اوپر تھا اور انہوں نے اکتوبر میں چیف جسٹس بننا تھا۔