ایک نیوز: جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس،ملزم آصف سمیت 150 سےزائد ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی۔
ملزم آصف سمیت 150 سے زائد ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
اسپیشل پراسکیوٹر فرہاد علی شاہ نے ریکارڈ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی یقین دھانی کروا دی۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔