لاہور ائیرپورٹ پر دھند، فضائی آپریشن شدید متاثر

Jan 12, 2024 | 12:47 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہورایئرپورٹ پردھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہے ، جس سے متعدد پروازیں کئی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب خیبرپختونخوا میں دھند کا راج برقرارہے، موٹرویزاور قومی شاہراہوں پر حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی اور دھند کےباعث ائیرپورٹ پرفضائی شیڈول متاثر ہو کررہ گیا۔

فضائی آپریشن متاثر ہونے کے باعث پی آئی اے کی کویت سےآنیوالی پرواز نوگھنٹے تاخیرسے پہنچے گی۔

پی آئی اے کی دبئی کیلئے دو طرفہ پروازیں بھی تاخیرکا شکار ہیں جبکہ پی آئی اے کی دمام جانیوالی پروازچھ گھنٹےتاخیرسے روانہ ہوگی۔

اس کے علاوہ نجی ایئرلائن کی جدہ لاہورپروازوں میں چارسے آٹھ گھنٹوں کی تاخیرہے، نجی ایئرلائن کی جدہ سے لاہورآنیوالی پروازمنسوخ کردی گئی۔

پی آئی اے کی کوئٹہ کیلئے دو طرفہ پروازیں بھی تاخیر سے روانہ ہوں گی جبکہ نجی ایئرلائن کی لاہور جدہ پرواز چھ گھنٹے اور لاہور دوحا پرواز بھی تاخیر کا شکارہے۔

سیرین ائیر کی جدہ سے آنیوالی پرواز ای آر 922 کی آمد میں چار گھنٹے،ائیربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 875 کو آٹھ گھنٹے جبکہ سیرین ائیر کی کراچی سے آنے والی پرواز ای آر 524 بھی دو گھنٹے تاخیر سے آئے گی۔

پی آئی اے کی کویت سے آنیوالی پرواز پی کے 240 نو گھنٹے تاخیر ،ائیربلیو کی جدہ سے آنیوالی پرواز پی اے 873 منسوخ جبکہ فلائی جناح کی کراچی سے آنیوالی پرواز 9پی 840 دو گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی۔

پی آئی اے کی دبئی سے آنیوالی پروازپی کے 236 دو گھنٹے تاخیر ،پی آئی اے کی کوئٹہ سے آنیوالی پرواز پی کے 323 بھی دو گھنٹے تاخیر اور سیرین ائیر کی کراچی جانیوالی پرواز پی ایف 525 تاخیر کا شکار جبکہ پی آئی اے کی دمام جانیوالی پرواز پی کے 243 چھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔

 ائیربلیو کی جدہ جانیوالی پرواز پی اے 874 چھ گھنٹے تاخیر  ،قطر ائیر کی دوحا جانیوالی پرواز کیو آر 629 کو تاخیر کا سامنا اور پی آئی اے کی کوئٹہ جانیوالی پرواز پی کے 322 تین گھنٹے تاخیر کا شکار جبکہ ائیربلیو کی کراچی جانیوالی پرواز پی اے 401 تاخیر سے جائے گی۔

فلائی جناح کی کراچی جانیوالی پرواز 9پی 941 بھی تاخیر کا شکار جبکہ پی آئی اے کی دوبئی جانیوالی پرواز پی کے 203 بھی تاخیر کا شکار ہے۔

مزیدخبریں