ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی ۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، امجد پرویز، سہیل عارف اور عرفان بھولا عدالت پیش ہوئے۔وکیل صفائی سردار لطیف کھوسہ عدالت پیش نہ ہوئے۔
وکلاء صفائی نے استدعا کی کہ لطیف کھوسہ آج دستیاب نہیں،سماعت ملتوی کی جائے۔
نیب گواہان کے بیانات بھی قلمبند نہ ہوسکے۔
عدالت نے سماعت کل 13 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
دوسری جانب سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 15 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سرٹیفائیڈ کاپی موصول نہ ہونے کے باعث ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کی 14 دسمبر کے بعد کی کاروائی کلعدم قرار دے دی تھی۔
سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔