نواز شریف کےکاغذات منظوری کیخلاف اپیل خارج کرنےکافیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

نواز شریف کےکاغذات منظوری کیخلاف اپیل خارج کرنےکافیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: نواز شریف کےکاغذات منظوری کیخلاف اپیل خارج کرنےکافیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ایک نیوز: نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے130سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل خارج کی۔ نواز شریف تاحیات نااہل ہیں، الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ نواز شریف کے کاغذات منظور کرنے کے بعد آیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق نواز شریف کیس پر نہیں ہوتا۔ عدالت نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم دے۔