اےاین ایف کی کارروائیاں: 57 کلوگرام منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

اےاین ایف کی کارروائیاں: 57 کلوگرام منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار
کیپشن: ANF ​​operations: 57 kg of drugs recovered, 10 accused arrested

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز 6 کارروائیوں کے دوران 57 کلو منشیات برآمد کرکے 10 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ 

اسلام آباد ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر EK-613 بحرین جانے والے مسافر سے 2.3 کلو آئس برآمد کی گئی۔ باچا خان ایئرپورٹ پر پرواز نمبر QR-601 کے ذریعے دوحہ جانے والے مسافر سے 1.40 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ 

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 91 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔ ملزم پرواز نمبر PK-257 کے ذریعے شارجہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ جی ٹی روڈ پبی کے قریب 45 کلو ہیروئن برآمد کر دو افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے۔ 

لکپاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب 5 کلو کرسٹل برآمد ہونے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ حیات آباد پشاور کے قریب تین ملزمان سے مجموعی طور پر 3 کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔