عسکری قیادت، نگران حکومت کی ہدایت، بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری 

Jan 12, 2024 | 10:34 AM

ایک نیوز: حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے۔ 

31 دسمبر سے 8 جنوری کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے 2.138 بلین روپے وصول اور 199 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ مجموعی طور پر اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور ملتان سے 1.083 بلین روپے وصول اور 95 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ 

گوجرانولہ سے 0.06 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ پشاور سے 0.44 بلین روپے وصول اور 67 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.026 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ 

حیدرآباد اور سکھر سے مجموعی طور پر 37 افراد گرفتار اور 0.451 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ کوئٹہ سے 0.071 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ 

یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 63.679 بلین روپے وصول جبکہ 37308 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔ متعلقہ حکومتی ادارے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں