ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے پاکستان کا پہلا سائبرکرائم انویسٹی گیشن یونٹ قائم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیکا ایکٹ کی ترمیم کے بعد سیکشن 30کے تحت اسلام آباد پولیس سائبر کرائم مقدمات کا اندراج کرےگی۔
دوسری جانب تفتیش میں ایف آئی اےکی تکنیکی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔
مزید برآں اسلام آبادپولیس کے 60 افسران کی ایف آئی اےکے تعاون سے تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔