راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

Jan 12, 2024 | 09:29 AM

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رکنےکا اشارہ کرنے پر ڈکیتوں نےفائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ملزمان سے پولیس کی یونیفارم بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت وارداتوں کے دوران پولیس یونیفارم استعمال کرتےتھے۔

ملزمان نے حال ہی میں کینیڈا سےآنے والے ایک شہری کےساتھ بھی واردات کی تھی۔

مزیدخبریں