ایک نیوز: انتخابات سے قبل رام مندر کا افتتاح مودی کی نئی سیاسی چال ہے۔ کانگریس نے رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے سیاسی نظریات کی منصوبہ بندی ہے۔
کانگریس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے لیکن بی جے پی مندر بنانے کی مد میں اپنے سیاسی مقاصد استعمال کر رہی ہے۔ ایک نامکمل مندر کا افتتاح انتخابی مہم کی ایک چال ہے۔
یاد رہے کہ کانگریس سے پہلے سی پی آئی نے بھی مندر کی افتتاحی تقریب میں جانے سے انکار کیا تھا۔ کانگریس کے ممبران کے مطابق بی جے پی سیاست میں مذہب کو گھسیٹ رہی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے مطابق سیاستدان اور مذہبی رہنما تقسیم ہیں لیکن پھر بھی سیاستدان سارے مذہبی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مختلف دکانداروں اور شاپنگ مالز کو دھمکی دی گئی کہ رام مندر کے افتتاح کے بینرز لگائے جائیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کانگریس کا ہائی پروفائل تقریب میں شرکت نہ کرنا عام انتخابات سے قبل ایک اہم فلیش پوائنٹ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی نے مذمت کرتے ہوئے اپنی ہی ملک کی پارٹی کو رامائن کا راون قرار دیا۔
ممتابینرجی نے کہا کہ انتخابات سے قبل ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح بی جے پی کی جہالت ہے۔ لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔