ایک نیوز: سیندک کاپر اینڈ گولڈ مائن پروجیکٹ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس پروجیکٹ کا افتتاح ایم سی سی ریسورسز ڈیولپمنٹ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیئرمین ژانگ ژیجن نے کیا۔
افتتاح کے موقع پرچین اور پاکستان کے درمیان جامع اقدامات، بہترین کارکردگی اور مشترکہ خوشحالی کا عہد کیا گیا۔
اس منصوبے سے میٹل پروسیسنگ کی صلاحیت میں اضافہ، مقامی روزگار اور بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
مسٹر ژانگ ژیجن نے اس توسیع کو "چاغی کے لیے اچھی خبر" قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔