سانحہ 9 مئی کی شرپسندی کے حوالے سے عوام کا ردعمل 

سانحہ 9 مئی کی شرپسندی کے حوالے سے عوام کا ردعمل 
کیپشن: Public reaction to the May 9 tragedy

ایک نیوز: 9 مئی کے حوالے سے عوام میں غم و غصّہ پایا جاتا ہے۔ اس شرپسندی کے حوالے سے عوام کا کہنا تھا کہ "جو فوج کا نہیں وہ کسی کا نہیں"۔ "ایک دفعہ ان کو آزما چکے ہیں ان کی حکومت جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ بھی نہیں"۔ 

عوام نے مزید کہا ہے کہ "9 مئی کا سانحہ ہمارے ملک کے ساتھ ایک بہت بڑی زیادتی ہے"۔ "سیدھی سی بات ہے ان شرپسندوں کو چوک میں کھڑا کر کے پھانسی دی جائے"۔ "اگر عوام ہسپتال میں محفوظ نہیں تو وہ کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں"۔ "یہ پاکستان اور ملکی اداروں کو کمزور کرنے کے لیے بہت بڑی سازش کی گئی ہے"۔ 

عوام نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "نو مئی کو گلگت بلتستان اور ملک کے مختلف علاقوں سے ڈنڈا بردار افراد سی ایم ہاؤس پر حملہ آور ہوئے تھے"۔ "ان شرپسند عناصر نے پاکستان کے خلاف نہایت نازیبا الفاظ استعمال کیے"۔ "ملک دشمن عناصر کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی گئی"۔ "حکومتی اداروں سے اپیل ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے"۔