سندھ پریمیئرلیگ،پہلامیچ25جنوری کوشیڈول

سندھ پریمیئرلیگ،پہلامیچ25جنوری کوکھیلاجائےگا
کیپشن: Sindh Premier League, first match will be played on January 25

ویب ڈیسک:سندھ پریمیئرلیگ نیشنل اسٹیڈیم میں 25جنوری سے5فروری تک کھیلی جائےگی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی گورنرہاؤس میں گزشتہ روزلیگ کےحوالےسےتقریب کانعقادکیاگیا،تقریب کےمہمان خصوصی گورنرسندھ کامران ٹیسوری تھے، تقریب میں لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد، معین خان، عمر اکمل، عبدالرزاق ودیگر شریک ہوئے۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئےگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کاکہناتھاکہ سندھ پریمیئر لیگ صوبے میں کرکٹ کے فروغ کی راہیں کھولے گی، سندھ کے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی اہلیت منوانے کے مواقع میسر آئیں گے۔
سابق ٹیسٹ کپتان اور وائس چیئرمین ایس پی ایل جاوید میاندادکاکہناتھاکہ میری خواہش ہے کہ سندھ لیگ خوب ترقی کرے، لیگ کی کامیابی کیلئے ہر وقت حاضر ہوں۔
سابق ٹیسٹ کپتان معین خان کاکہناتھاکہ بہت خوشی ہورہی ہے کہ سندھ میں کرکٹ فروغ پارہی ہے، لیگ کے انعقاد سے چھوٹے کرکٹرز کو روزگا رملے گا،سندھ کے ہر ریجن میں کرکٹ اکیڈمی کا قیام اچھا فیصلہ ہے۔ لیگ کے بقیہ سیزن دوسرے شہروں میں بھی ہوں، جو ٹیم چیمپئن بنے اس کے شہر میں اگلا سیزن منعقد ہونا چاہیے۔