دورہ نیوزی لینڈ،قومی ٹیم نےفائنل الیون کااعلان کردیا

دورہ نیوزی لینڈ،قومی ٹیم نےفائنل الیوان کااعلان کردیا
کیپشن: Tour of New Zealand, the national team announced the final XI

ایک نیوز:پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،قومی ٹیم نےمیزبان ٹیم کےخلاف فائنل الیوان کااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق کپتان شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستان نیوزی لینڈکےدرمیان پہلاٹی20میچ آج صبح آکلینڈمیں کھیلاجائےگا۔
ذرائع کےمطابق نیوزی لینڈکےخلاف پہلاٹی 20میچ میں پاکستان نےفائنل الیوان کااعلان کردیا،قومی ٹیم کی جانب سےعباس آفریدی اوراسامہ میرٹی20میں ڈیبیوکریں گے،جبکہ اعظم خان بطوروکٹ کیپرپاکستان کی فائنل الیوان میں شامل ہونگے۔
ذرائع کےمطابق محمدرضوان اورصائم ایوب اوپننگ کریں گے،بابراعظم ون ڈاؤن کھیلیں گے،فخرزمان چوتھے،افتخاراحمدپانچویں اوراعظم خان چھٹےنمبرپرکھیلیں گے۔
ذرائع کےمطابق عامرجمال ساتویں اوراسامہ میرآٹھویں نمبرپرکھیلیں گے،جبکہ شاہین آفریدی،عباس آفریدی اورحارث رؤف بھی فائنل الیوان کاحصہ ہونگے۔
واضح رہےکہ پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان5ٹی20میچوں کی سیریزشیڈول ہے۔