پنجاب میں دھندکاراج برقرار،حدنگاہ کم ہونےپرموٹرویزپرٹریفک معطل

Jan 12, 2024 | 04:00 AM

ویب ڈیسک:پنجاب میں دھندکاراج برقرار،حدنگاہ کم ہونےپرموٹرویزپرٹریفک کومعطل کردیاگیا۔شدیددھندکےباعث پروازوں کاشیڈول متاثرہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق شدیددھندکےباعث حدنگاہ کم ہونےپرموٹروےکومختلف مقامات سےٹریفک کیلئےبندکردیاگیاہے۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکےمطابق دھند کےباعث حدنگاہ کم ہونےپرلاہوراسلام آبادموٹروےایم ٹوکوٹریفک کیلئےمکمل طورپر بندکردیاگیا،ایم تھری پرجڑانوالہ سےدرخانہ تک ٹریفک معطل کردی گئی،ایم فورپرعبدالحکیم سےپنڈی بھٹیاں اورشورکوٹ سےگوجرہ تک ٹریفک کارخ موڑدیاگیا۔
سیدعمران احمدکےمطابق موٹروےایم ٹوٹھوکرنیازبیگ سےکوٹ مومن تک دھندکی وجہ سےبندکردی گئی،حدنگاہ کم ہونےپرایم فائیواوچ شریف سےظاہرپیرپرٹریفک معطل کردی گئی،شدیددھندکےباعث سیالکوٹ موٹروےایم الیون کوٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے ، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔
سیدعمران احمدکےمطابق صبح10 سے شام6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں ، روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
دوسری جانب دھندکاتسلسل برقراررہنےپراندروان وبیرون ملک کی مزید25پروازیں منسوخ کردی گئی،5کومتبادل ایئرپورٹس پرمنتقل کردیاگیا۔
ایوی ایشن ذرائع کےمطابق 11دن میں پاکستان کےایئرپورٹس کی 355پروازیں منسوخ کی جاچکیں۔

مزیدخبریں