امریکا:برفانی طوفان ،سیلاب اوربارشوں سے5افرادہلاک

Jan 12, 2024 | 03:04 AM

ویب ڈیسک:امریکامیں کئی ریاستورں میں برفانی طوفان ،سیلاب اوربارشوں سےمعمولات زندگی مفلوج ہوگئی ،مختلف واقعات میں5افرادزندگی کی بازی ہارگئےدرجن سےزائدزخمی ہوگئے،بجلی کابڑابریک ڈاؤن اورہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق امریکامیں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے12 ریاستوں میں شدید بارشوں اور برفانی طوفانوں کے باعث معمولات زندگی معطل ہوگئی،دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سیلاب کاخطرہ بڑھ گیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکا کی مشرقی ریاستیں اس وقت سخت موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہیں۔ نیویارک اور نیوجرسی بری طرح متاثر ہوئے۔ کئی مقامات پر سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔
ایک درجن کے قریب ریاستوں میں4 لاکھ عمارتوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔13 ہزار 500 پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ ہزار کے قریب پروازوں کو تاخیر کا سامنا رہا۔
دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نیوجرسی سمیت کچھ علاقوں سے شہریوں کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا۔
غیر متوقع بارشوں اور برفانی طوفان کے باعث مختلف واقعات میں5 افراد ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

مزیدخبریں