سجاول:پک اپ اورٹریکٹرمیں تصادم،ماں بچہ جاں بحق،6زخمی

سجاول:پک اپ اورٹریکٹرمیں تصادم،ماں بچہ جاں بحق،6زخمی
کیپشن: Sajawal: Collision between pick-up truck and tractor, mother and child killed, 6 injured

ایک نیوز:سجاول میں پک اپ اورٹریکٹرمیں تصادم سےماں بچہ جاں بحق جبکہ چھ افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق سجاول سے جھوک شریف شادی کی تقریب میں جانے والی فیملی روڈ حادثے کا شکار ہوگئی،دوافرادجاں بحق اورچھ زخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق سوزکی پک اپ اورٹریکٹرمیں تصادم کےنتیجےمیں ماں اوربچہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئےجبکہ حادثےمیں چھ افراد زخمی بھی ہوئے،جاں بحق اورزخمیوں کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہیں۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلا ع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے،حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا۔ حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں میں ذکیہ بی بی اورعبدالقادرشامل ہیں۔