ویب ڈیسک :بولی وڈ اداکار عامر خان بیٹی کی رخصتی پر روپڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق عامر خان کی بیٹی ارا خان نے تین جنوری کو ہندو دوست نوپور شیکھرے کے ساتھ اپنی شادی رجسٹرڈ کروانے کے بعد 11 جنوری کوشادی کی رسومات ادا کیں۔
ارا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تصاویر اور کئی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں اور شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں عامر خان کے رونے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔ارا خان کی شادی کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عامر خان کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں عامر خان اپنے آنسوں پونچھتے دکھائی دیتے ہیں اور اداس چہرے کے ساتھ بیٹی کی شادی پر ٹوٹے دل کے ساتھ تالیاں بھی بجاتے دکھائی دیتے ہیں۔
عامر خان کی جانب سے بیٹی کی شادی کے موقع پر آنسوں بہانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں بہادر اور پیار کرنے والا والد قرار دیا۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی بیٹی کی شادی کے موقع پر عامر خان کے جذباتی ہونے کی تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔