پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنےکی سمری پر دستخط کردیئے

Jan 12, 2023 | 19:03 PM

ایک نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیئے ۔ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھیج دی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنے  کی سمری پر دستخط کر دئیے،وزیراعلیٰ کی دستخط شدہ  سمری گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ،سمری کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائے۔ذرائع کےمطابق پرویز الہٰی نے عمران خان سے  مشاورت کے بعد  سمری پر دستخط کئے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں، اگر گورنر نے اسمبلی نہ توڑی تو دو دن میں خود بخود اسمبلی ٹوٹ جائیگی ۔ان کاکہنا تھا کہ ہم نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ۔اب اپنی حکومتیں ختم کرکے عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

دریں اثنا  سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان فیصلہ کن ملاقات  ہوئی جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ساتھ ق لیگ کے رہنما حسین الہیٰ بھی موجود ہیں۔

اس سےقبل تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس  چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت  ہوا جس میں مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل کرنے کی رائے دے دی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نےاسمبلی فوری تحلیل کرنےکاکہا، اجلاس میں موجود رہنماؤں نے کہا کہ  پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں اب تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے قبل   ق لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی کی  ملاقات ہوئی ۔ پرویز الٰہی کی زیر صدارت ق لیگ کے ارکان کا اجلاس ہوا جس میں ق لیگ کے ارکان نے پرویز الٰہی سےکہا کہ ہم آپ کو ووٹ دیں اور آپ اسمبلی توڑ دیں یہ اچھی بات نہیں ہوگی جس پر پرویز الٰہی نے ارکان پنجاب اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ آپ اعتماد کا ووٹ دیں پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی ۔

مزیدخبریں