فیکٹ چیکر: کیا گورنر سندھ کی طبعیت واقعی خراب ہوئی؟

فیکٹ چیکر: کیا گورنر سندھ کی طبعیت واقعی خراب ہوئی؟

ایک نیوز: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی طبیعت کی خرابی کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی طبیعت میں خرابی کی خبر سامنے آئی تھی۔رپورٹ کیا جارہا تھا کہ  گورنر سندھ کی طبیعت گزشتہ شام سے ٹھیک نہیں ہے فوڈ پوائزنگ کی شکایت ہے اور انہوں نے تمام مصروفیات ترک کردیں۔

پریس سیکریٹری گورنر سندھ نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔پریس سیکریٹری کے ٹوئٹ کے مطابق صرف کام کی زیادتی کے باعث  ڈاکٹروں نے کامران ٹیسوری کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضع رہے کہ خبریں چل رہی تھیں کہ کسی کا بھجوایا کھانا کھانے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی طبیعت خراب ہو گئی ہیں۔ ان کو الٹیاں لگنے کے بعد سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

 انکشاف کیا ہ گیا تھا  کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کھانے میں کچھ ملا کر کھلانے کی کوشش کی گئی تھی جس کی وجہ سے ان کی طبعیت سخت ناساز ہو گئی۔

خبریں پھیلائی جارہی تھیں کہ گورنر سندھ کو گزشتہ روز ان کا من پسند کھانا کسی نے ان کے گھر بھجوایا تھا۔ جسے کے بعد انھیں الٹیاں لگ گئی ہیں، پیٹ خراب ہو گیا ہے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا رہا۔

کامران ٹیسوری کو گورنر ہاؤس میں زیر علاج بھی رکھا گیا  اور  ان کا بلڈ پریشر بھی بہت زیادہ گر گیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ گورنر سندھ کو کھلائے گئے کھانے کو ٹیسٹ کرانے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کھانے پینے کے بہت شوقین ہیں، انھوں نے گزشتہ دنوں کراچی اور لاہور میں کھانے کے مشہور مقامات پر جا کر لوگوں کے درمیان بیٹھ کر کھانا کھایا۔