وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس،صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائرہ

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس،صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائرہ
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس،صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائرہ

ایک نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن(ر) اسداللہ خان،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار اورپرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی عمومی صورتحال میں بہتری خوش آئند ہے۔عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لیے تمام تر وسائل مہیا کر رہے ہیں۔عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی،اسلحہ کی نمائش کرنے پر بلاتفریق کارروائی کی جائے۔اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ایسے عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔